Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرتضی وہاب کی پی ٹی آئی پر تنقید

شائع 16 مئ 2020 02:59pm

پی پی رہنما مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ کیا بے جا تنقید اور طنز سے خدمت ہورہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کی سائبر نائف سہولت سے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی بھی استفادہ کرتے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ بے جا تنقید کرنے والے جان لیں ہم آپکی طرح جھوٹ اور یو ٹرن کا سہارا نہیں لیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذرا شرم اور حیا کریں اور بار بار طنزیہ گفتگو اور تنقید سے ملک کی خدمت نہیں ہو رہی۔